Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے فارمیشن ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں آرمی چیف کو آپریشنل، تربیتی اور سیکورٹی کے امور بارے بریفنگ دی گئی اور سپہ سالار کو نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقیاتی کاموں پر پیشرفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبے مکمل کرنے کے لیے سازگار ماحول، انسداد دہشتگردی کاوشوں کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دورے کے دوران آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف لڑنے، لعنت کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ آرمی چیف نے مختلف ریاستی اداروں کے مابین ہم آہنگی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 اس موقع پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ صوبے کے نئے ضم شدہ اضلاع میں ترقی اور پائیدار استحکام کے لیے دیرپا امن ناگزیر ہے، انسداد دہشتگردی کی اجتماعی جنگ میں پاکستانی عوام کی اہمیت مسّلم ہے۔

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے مزید کہا کہ شہداء پاکستان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، انشاء اللہ پاکستان میں مکمل امن واپس آئے گا۔

متعلقہ خبریں