Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، وزارت خزانہ

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ای سی سی نے کپاس کی آئندہ فصل کیلئے فی من قیمت 8500 روپے مقرر کر دی،8500 روپے کپاس کی فی من قیمت مقرر کرنے سے کاشت ایریا میں اضافہ ہوگا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ آئندہ سیزن میں کپاس کی پیداوار میں 15 فیصد اضافہ متوقع ہے، کپاس کی پیداوار بڑھنے سے مقامی سطح کی ضروریات پوری کی جا سکے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ مالیاتی سختی کے باوجود مہنگائی میں اضافہ ہوگا، وزارت خزانہ

اجلاس میں ای سی سی نے آئندہ سیزن کے دوران کسانوں کو بروقت ادائیگیوں اور وزارت فوڈ سیکورٹی کو کپاس کے نرخوں کے جائزہ پر کمیٹی تشکیل کرنے کی ہدایت دی گئی اور ایل این جی کی درآمد کے لیے 50 ارب روپے کی حکومتی گارنٹی منظور کی گئی۔

ای سی سی اجلاس نے چینی برآمد کرنے کیلئے مدت 45 دنوں سے بڑھا 60 دن کر دی۔

یہ بھی پڑھیں؛ ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی، وزارت خزانہ

ای سی سی نے ترکی میں سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 10 ارب کی گرانٹ منظور کر لی۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ این ڈی ایم اے کی مدد سامان خرید کر ترکی اور سیریا بجھوایا جائے گا۔

متعلقہ خبریں