شیری رحمان نے کہا ہے کہ عدالتی اور قانونی کارروائی کو روکنا جرم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عدالتی حکم پرعملدرآمد کیلئے پولیس پہنچتی ہے تو تحریک انتشار کی ڈنڈا بردار فورس نکل آتی ہے۔
عدالتی حکم پر عملدرآمد کیلئے پولیس ضمانت پارک پہنچتی ہے تو تحریک انتشار کی ڈنڈا بردار فورس نکل آتی ہے۔قانونی کاروائی میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مفرور خان کو پولیس سے بچانے کیلئے ٹائیگر فورس کو آگے کیا جاتا ہے۔ یہ ملک میں کس لاقانونیت کی بنیاد رکھ رہے؟1/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 14, 2023
انہوں نے کہا کہ قانونی کارروائی میں مداخلت اور پولیس پر پتھراؤ کی شدید مذمت کرتے ہیں، مفرور خان کو پولیس سے بچانے کیلئے ٹائیگر فورس کو آگے کیا جاتا ہے۔
شیری رحمان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں کس لاقانونیت کی بنیاد رکھ رہے، عدالتی اور قانونی کارروائی کو روکنا بھی جرم ہے،کارکنان کو پولیس کے خلاف اکسانے سے بہتر ہےعمران خان باعزت طریقے سے کارروائی کا سامنا کریں۔
عدالتی اور قانونی کاروائی کو روکنا بھی جرم ہے۔ کارکنان کو پولیس کےخلاف اکسانے سے بہتر ہے عمران خان باعزت طرقے سے کاروائی کا سامنہ کریں۔ یہ عدالت کا احترام کرتے ہیں نا قانون کا۔ عمران خان خود کو عدالت اور قانون سے بالا سمجھنا بند کریں اور عام شہری کی طرح قانون کا سامنہ کریں۔ 2/2
— SenatorSherryRehman (@sherryrehman) March 14, 2023
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ یہ نہ عدالت کا احترام کرتے ہیں نا قانون کا،عمران خان خود کو عدالت اور قانون سے بالا سمجھنا بند کریں اور عام شہری کی طرح قانون کا سامنا کریں۔



















