Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

باجرے کے لڈو کھائیں اور ان بیماریوں کو دور بھگائیں

باجرہ کو گُڑ، شکر، گھی یا دیگر کھانے والے تیلوں میں ملا کر کھانے سے کمر مضبوط‘ خون عمدہ اور ہاضمہ درست رہتا ہے۔ پیٹ کی چربی میں کمی کے ساتھ گیس بھی نہیں ہوتی۔

باجرے کو اپنی خوراک میں شامل کرکے انسان کئی طرح کی بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے، اسے استعمال کرنے کا سب سے آسان اور آموزہ طریقہ لڈو بناکر کھانا ہے۔

باجرے کے لڈو بنانے کا طریقہ

باجرے کا آٹا 160 گرام

گڑ 160 گرام

گھی 80 گرام

کاجو 8 سے 10 دانے

بادام 8 سے 10 دانے

الائچی 3 سے 4 دانے

ترکیب

باجرے کے لڈو بنانے کے لئے پہلے ایک کڑھائی میں گھی گرم کریں جب گرم ہوجائے تو اس میں گوند ڈالیں جب اچھی طرح بھن جائے تو گیس بند کرکے اسے پلیٹ میں نکال لیں۔

آٹا نکالنے کے بعد اسی کڑھائی میں گڑ کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ڈال کر پگھلالیں، جب گڑ پگھل جائے تو گیس بند کردیں اب بادام اور کاجو چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں کاٹ کر آٹے میں مکس کرلیں۔

باجرہ کے ایسے صحت بخش فائدے جو آپ نہیں جانتے

درج بالا تیار اشیا کو ایک ساتھ مکس کرلیں اور ہاتھوں میں گھی لگاکر گول گول لڈو بنائیں جب یہ تھوڑا سا سوکھ جائیں تو خالی ڈبے میں رکھ لیں اور وقتا فوقتا کھاتے رہیں۔