Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکار فرحان سعید چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں بول پڑے؛ مخالفین کو وارننگ دیدی

پاکستان کے معروف اداکار فرحان سعید چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے حق میں بول پڑے اور مخالفین کو وارننگ دیدی۔

حال ہی میں اداکار و گلوکار فرحان سعید نے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کی حمایت میں ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ وارنٹ منسوخی کی درخواست؛ عمران خان کو ٹرائل کورٹ سے رجوع کرنے کا حکم

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں لکھا کہ ‘قوم کے سب سے پسندیدہ اور مقبول لیڈر کو اپنی قوم سے دور رکھنے والے سن لیں! ایسا کرنے سے آپ اس قوم کو ہمیشہ کے لیے ایک ہجوم بنا دیں گے’۔

    فرحان سعید نے لکھا کہ ‘وہ اور بات ہے اگر آپ چاہتے ہی یہ ہیں لیکن اللہ نے اس قوم کا مقدر کچھ اور لکھا ہے، انشاءاللہ’۔

فرحان سعید اور عروہ حسین کی لائیو کنسرٹ کے دوران شرمناک حرکت؛ ویڈیو وائرل

واضح رہے کہ عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد اسلام آباد پولیس کی ٹیم لاہور پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ گزشتہ روز سے زمان پارک پر موجود ہے جہاں اسے پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

متعلقہ خبریں