Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے، سراج الحق

سراج الحق نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی نے ملک کو کنگال کر کے رکھ دیا ہےیہاں تک کہ توشہ خانے کو بھی لے کر گئے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم نے پاکستان کا دیوالیہ بنادیا ہے، پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی امریکہ کے غلام ہیں۔

سراج الحق نے یہ بھی کہا کہ ملک کو معاشی طور پر مستحکم کرنے کے لیے ضمنی الیکشن کے بجائے عام کا انعقاد کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے مزید کہا کہ زمان پارک میں جاری لڑائی نے ملک کو تباہ کیا ، افرا تفری کی فضاء قائم ہے ،سب کرسی کیلئے لڑ رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں