امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو رلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ سے سی ای او کے الیکٹرک کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا کہ رمضان میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ مختصر رکھا جائے، رمضان المبارک میں سحروافطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جائےگی۔
انہوں نے کہا کہ لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کاروباری طبقہ شدید متاثر ہورہا ہے، رمضان المبارک میں عوام کو رلیف دینا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے مزید کہا کہ کنڈا سسٹم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے جبکہ مضافاتی علاقوں میں فوری طور پر کنڈا سسٹم کا خاتمہ کیا جائے، مضافاتی علاقوں میں بلوں کی اداٸیگی کے لیے منتخب نماٸندوں کی مدد لی جائے گی۔
اس موقع پر سی ای او کے الیکٹرک کا کہنا تھا کہ 246 فیڈر پر بلوں کی اداٸیگی کی شرح صفر فیصد ہے، بلوں کی اداٸیگی نہ ہونے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوتا ہے۔



















