Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قبائلی عوام کی محرومیاں ختم کرنا پی پی پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، فیصل کریم کنڈی

 فیصل کریم کنڈی نے کہا ہےکہ قبائلی عوام کی محرومیاں ختم کرنا پی پی پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی کی قیادت میں تقریب ہوئی جس میں محمد نور اور محمد ارشد خان نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔

شمولیت تقریب میں صوبائی جنرل سیکرٹری شجاع سالم خان، صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد خان افریدی، فرزند علی خان وزیر موجود تھے جبکہ ملک سعید خان، ملک طماش خان، طلاء محمد، خالد خان، طارق رحیم بھی شریک تھے۔

وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی پی پی نے قبائلی عوام کے حقوق کی تحفظ کے لئے طویل جدوجہد کی ہے، کرتار پور کھول سکتا ہے تو افغانستان بارڈر کیوں نہیں کھول سکتا؟ قبائلی علاقوں کے گیٹ وئے کھولنے سے انقلاب آئےگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے صوبے کو خیبرپختونخواہ کا نام دیا پہچان دی، این ایف سی ایوارڈ صوبائی خودمختاری پاکستان پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی نے یہ بھی کہا کہ قبائلی عوام کی محرومیاں ختم کرنا پی پی پی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بی ائی ایس پی پروگرام کی رقم بڑھانا انقلابی اقدام ہے۔

 وفاقی وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام شہید بےنظیربھٹو کے وژن،نظریہ اور منشور کاحصہ تھا، پاکستان پیپلز پارٹی غریب عوام کی جماعت ہے اور عوام کی خوشحالی ہی ہمارا منشور ہے۔

متعلقہ خبریں