خاتون جج دھمکی کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے وارنٹ گرفتاری معطل کردیے گئے۔
اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں جج زیباء چوہدری کو دھمکی دینے کے معاملے پر کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری 20 مارچ تک منسوخ کردیے۔
ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے 20 مارچ تک عمران خان کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونیکا حکم دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
اس سے قبل اسلام آباد کی مقامی عدالت نے جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے کے کیس میں عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
جج زیبا چوہدری کو دھمکی دینے سے متعلق کیس میں سول جج رانا مجاہد رحیم نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی اورعمران خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کی بریت کی درخواست پر فریقین کو بھی نوٹسز جاری کردیے۔



















