وزیر اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے آج اسلام آباد میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے حکومت کی جانب سے ڈاکٹر عافیہ کی بہبود کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا اور حکومت سے درخواست کی کہ وہ ڈاکٹر عافیہ کی جلد رہائی کے لیے کوششیں تیز کرے۔
وزیراعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو حکومت کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔
ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے اپنی بہن کے لیے انصاف کے حصول میں ڈاکٹر فوزیہ کی انتھک کوششوں کو سراہا اور ڈاکٹر عافیہ کی صحت یابی کے لیے دعا کی۔
وزیراعظم نے وزارت خارجہ کو ڈاکٹر عافیہ کی خیریت اور ان کی جلد رہائی کے لیے امریکی حکومت کے ساتھ ساتھ واشنگٹن میں پاکستانی مشن کے ساتھ مکمل طور پر منسلک رہنے کی بھی ہدایت کی۔
اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔
ملاقات میں صوبہ سندھ سے متعلق امور پر بات چیت کی گئی اور ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہء خیال ہوا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے لئے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہے۔ صوبہ سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہا کہ تھر کول کے منصوبے سے نا صرف ملک میں توانائی کی ضرورت پوری ہو گی بلکہ علاقے میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔



















