آئی ایم ایف قرضہ تاخیر اور پاکستان کی مالی مشکلات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاک آئی ایم ایف پالیسی مزاکرات میں آئی ایم ایف کی طرف سے دوست ممالک کی یقین دہانیوں کی شرط پر سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان چین پہنچ گئے ہیں۔
چین میں سیکریٹری خارجہ ڈاکٹر اسد مجید خان کی کل چینی وزیرخارجہ چن گانگ سے ملاقات ہوگی جس میں پاکستان کی مالی مشکلات پر بات چیت ہوگی، پاکستان اور چین کے درمیان سیاسی ڈائیلاگ بھی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ آئی ایم ایف نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے گرین سگنل کا عندیہ دے دیا
ڈاکٹر اسد مجید خان اور وائس فارن منسٹر سن وی ڈانگ مشترکہ صدارت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں؛ پاک آئی ایم ایف پالیسی مذاکرات، مشکل فیصلوں کا امکان



















