Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چمن میں دہشتگردو ں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن

چمن کے علاقے بوغرہ روڈ پر سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق سیکورٹی فورسز کی جانب سے چمن بوغرہ روڈ میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانے پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی کے بعد دہشت گردوں کے ٹھکانے کی نشاندہی کی گئی، دہشت گرد آپریشن سے پہلے ہی فرار ہو چکے تھے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ دوران آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا جبکہ برآمد ہونے والے اسلحے میں راکٹ،دیسی ساختہ بم اور دیگر اسلحہ شامل تھا، پاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہے۔

متعلقہ خبریں