Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اگر عدالت نے مجھے جیل بھیج دیا تو میں جانے کو تیار ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا ہے کہ اگر عدالت نے مجھے جیل بھیج دیا تو میں جانے کو تیار ہوں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ایک غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام ریلی، جلسے پر امن ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ زمان پارک میں حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے تھے، پانچ روز قبل ہمیں پر امن ریلی کی اجازت ملی تھی لیکن جب کارکنان ریلی میں شرکت کے لئے آئے تو انہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

سابق وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ پولیس نے زمان پارک کے باہر کارکنان پر شیلنگ کی، پولیس نے کارکناں کو اکسایا،تشدد کا نشانہ بنایا جس کی وجہ سے میں نے ریلی منسوخ کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ صرف یہی نہیں پولیس نے میرے گھر کو میدان جنگ بنا دیا تھا، وہ حالات دیکھ کر میں اپنے آپ کو دہشتگرد محسوس کر رہا تھا،جس طرف پولیس اور رینجرز میرے گھر کے باہر تعنیات تھے۔

عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کارکناں کی جانب سے پولیس کو روکنے کا مقصد صرف یہ ہے کہ وہ مجھے گرفتار اور ان کے ہاتھوں قتل نہ ہونے دیں لیکن میں قانون پر یقین رکھتا ہوں، میں 18 مارچ کو عدالت میں پیش ہونگا۔

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ اگر عدالت نے مجھے جیل بھیج دیا تو میں جانے کو تیار ہوں، میری جان کو خطرہ ہے اور اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر نے خود کیا ہے، میں سیکورٹی کے لئے عدالت سے رجوع کرچکا ہوں۔

متعلقہ خبریں