Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسلام آباد پولیس کا سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ

اسلام آباد پولیس نے سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف اسٹاف سینیٹر شبلی فراز کے گھر چھاپہ مارا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے شبلی فراز کے گھرکی تلاشی لی جبکہ سینیٹر شبلی فراز اسلام آباد میں موجود نہیں تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسلام آبادخواتین اہلکار بھی پولیس ٹیم کے ہمراہ تھیں اور پولیس نے سنیٹر شبلی فراز کے اہلخانہ اور ملازمین کو ہراساں کیا۔

چیئرمین سینیٹ کا شبلی فراز کے گھر پولیس کے چھاپے پر اظہار تشویش

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے سینیٹر شبلی فراز کے گھر پولیس چھاپے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس چادر اور چار دیواری کا احترام کرے، شبلی فراز رکن سینیٹ ہیں، چیئرمین سینیٹ نے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

پولیس کا پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن ، اسد عمر کا ردعمل

مرکزی سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے پولیس کے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کریک ڈاؤن پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر آپریشن جاری ہے، تحریک انصاف کے ورکرز کی گرفتاریاں اور ان کے گھر والوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ان کو حضرت علی کا قول بتاؤ کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے، لیکن ظلم کا نظام نہیں۔

متعلقہ خبریں