Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں، الیکشن ہی ملک کو خانہ جنگی اور انتشار سے بچا سکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے ملک کے حالات کی متعلق بات کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہے کہ صرف غریب کا حساب اور احتساب ہو رہا ہےنہ آئی ایم ایف کی سٹاف لیول میٹنگ ہو رہی ہے، نہ دوست ملکوں سےمدد مل رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج کا اتحادی جماعتوں کا اجلاس انتخاب کرواتا ہے یا ملتوی کرواتا ہے یہ اسکا امتحان ہے جبکہ حالات اتنی تیزی سے بگڑ رہے ہیں آٹے کے ٹرک لوٹے جا رہے ہیں اور طبلچی تک تاوان کے لیے اٹھائے جا رہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ آٹا مفت اور پیٹرول سستا سیاسی شعبدہ بازی ہے، رمضان شروع نہیں ہوا اور20 کلو آٹے کا تھیلا 3100 روپے کا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 72 گھنٹوں میں الیکشن کا فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید

ان کا کہنا تھا کہ عظیم اداروں پر پورا اعتماد ہے کہ دفاعی اثاثے کسی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ زمان پارک پر کوئی احمق ہی چڑھائی اور گرفتاریاں کرسکتا ہے جبکہ رانا ثناء اللہ کا بیان جلتی پر پیٹرول کا کام کررہا ہے اور سینکڑوں بےگناہوں کو گرفتار کررہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ 90 دن کے بعد نگران سیٹ اپ گھر جائے گا تو لگ پتا جائے گا اور انتخاب سے حکومت آئے گی تو باہر سے مدد ملےگی ورنہ مہنگائی اور قحط مزید ہوگا۔

متعلقہ خبریں