Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگراں حکومت کا پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ

نگراں حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ نگراں حکومت پنجاب نے عمران خان اور تحریک انصاف کو بدھ کے دن مینار پاکستان کے مقام پ جلسہ کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع نے مطابق جلسے کے دوران شہر بھر میں متعلقہ پارٹی کو کسی بھی قسم کی توڑ پھوڑ کرنے کی اجازت نہیں ہوگی اور گھیراؤ جلاو ہوا تو جوابی کارروائی زمان پارک میں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس پر تشدد کے باعث جلسے کو سیکیورٹی نہیں دیے جانے پر غور کیا جارہا ہے تاہم اس دوران صرف عمران کو بطور سابق وزیراعظم سیکیورٹی ملے گی۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے بدھ کو مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں