چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے جیوڈیشل کمپلیکس میں اپنے خلاف قتل کی سازش کو جلد بے نقاب کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی نے آج پاکستان کی عوام سے خطاب کرنے کا اعلان کیا ہے۔
Shortly I will expose how I almost walked into a death trap & the plot to kill me in the Judicial Complex; and how Almighty Allah saved me in the nick of time.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 20, 2023
انہوں نے اپنے پیغام میں کارکنان کو ہدایت کی کہ اشتعال انگیزی سے دور رہیں کیونکہ ہمیں پرامن طریقے سے اور آئین کی حدود میں رہ کر احتجاج کرنا چاہیے، ورنہ ہم ان فاشسٹوں کو مزید تشدد کی وجہ دیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں ایک بندے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے ایجنسی کا بندہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایجنسی والا ہمارے کارکنوں کو پرتشدد ہونے پر اکسانے کی کوشش کر رہا ہے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ میں موت کے جال میں کیسے پھنسا اور کس طرح جوڈیشل کمپلیکس میں مجھے قتل کرنے کی سازش کیے کی گئی اور کس طرح اللہ تعالیٰ نے مجھے وقت پر بچایا، اس حقیقت کو جلد ہی میں بے نقاب کروں گا ۔



















