Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چولہا صاف کرنے کی آسان گھریلو ٹپ

چولہے کو منٹوں میں صاف کرنے کا آسان طریقہ ہم آج آپ کو اس اسٹوری میں بتا رہے ہیں،جس سے آپ کی زیادہ محنت بھی نہیں لگے گی اور رگڑنے کی وجہ سے ہاتھ بھی نہیں دکھیں گے۔

ٹپ:

٭ ایک پیالی میں 2 چمچ ہارپک ڈالیں، اس میں 3 چمچ سرکہ ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ان دونوں چیزوں کو اچھی طرح مکس کرلیں کہ جھاگ بن جائے۔

٭ اب ٹوتھ برش کو ہارپک اور سرکے میں اچھی طرح ڈبو کر چولہے کی سائیڈوں کو صاف کریں۔

٭ اس کے بعد بیکنگ سوڈا چھڑک دیں اور تھوڑی دیر کیلئے چھوڑ دیں۔

٭ پھر 5 سے 7 منٹ بعد گیلے تولیے سے چولہے اور اس کی جالیوں کو صاف کریں۔

٭ صاف کرنے کے بعد اگر چاہیں تو اپنے چولہے کو پانی سے دھو لیں ، لیکن اگر آپ کے پاس فکسڈ چولہا لگا ہوا ہے تو اس کو پانی سے صاف کرکے سرسوں کا تیل لگا کر چھوڑ دیں۔

لیجیے خراب سے خراب چولہا چمک جائے گا۔

متعلقہ خبریں