امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ میئر کراچی جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بلاول صاحب! حقائق قبول کیجیئے، آپ سب کچھ کرکے بھی اکثریت حاصل نہیں کرسکے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے مزید کہا کہ ضمنی انتخاب سے مت ڈریئے، اتنی جلدی تھی تو ڈھائی سال تک بلدیاتی انتخاب کیوں روکا تھا؟ بار بار ملتوی کیوں کروایا؟ مئیر انشاءاللہ جماعت اسلامی کا ہی ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں؛ جماعت اسلامی کا میئر آئے گا تو مسائل حل ہوں گے، حافظ نعیم الرحمٰن



















