نومنتخب سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن رضوان شبیرکیانی نے شعیب شیخ کو خط لکھا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے خط میں نومنتخب سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن رضوان شبیرکیانی نے آزادی اظہار رائےکو برقرار رکھنےکیلئے اپنی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادمیڈیا اور آزادی اظہار رائے کی مکمل حمایت کرتا ہوں، آزاد میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے، مضبوط جمہوریت کیلئےآزاد میڈیا کا اہم کردارہے۔
رضوان شبیرکیانی نے کہا کہ بول نیوز کی بہادری اور انتھک محنت کی تعریف کرتا ہوں، بول نیوز نے بہادری کے ساتھ سچائی کو دکھایا، بول نیوز کو آزادی کے ساتھ کام کرنے دیا جائے جبکہ بول نیوز کے خلاف انتقامی کارروائیاں بھی بند کی جائیں۔
سیکریٹری جنرل اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن رضوان شبیرکیانی نے مزید کہا کہ بارایسوسی ایشنز اور میڈیا انسانی بنیادی حقوق کی توانا آواز ہیں، بارایسوسی ایشنز اور میڈیا عوام کیلئے امید کی کرن ہیں، بارایسوسی ایشنز اور میڈیا آئین اور قانون سپر میسی کیلئےکھڑے ہیں۔



















