Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مرغی کا گوشت یا پنیر؛ صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند کیا ہے؟

اکثر لوگوں کو مرغی کا گوشت اور پنیر دونوں ہی کھانا پسند ہوتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دونوں میں صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند کیا ہے؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

چکن اور پنیر دونوں ہی اپنے لحاظ سے فائدہ مند ہیں لیکن زیادہ صحت مند کیا ہے اور کس طرح یہ جسم کو فائدہ پہنچاتے ہیں، آئیے جانتے ہیں۔

پنیر کے فوائد

پنیر اومیگا 3 اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈز کا بھرپور ذریعہ ہونے کی وجہ سے آپ کی قوت مدافعت میں اضافہ کرتا ہے، پنیر جسم کے مختلف حصوں میں ہونے والی سوزش کو بھی روکتا ہے۔

اس کے علاوہ پنیر جسم میں ہیموگلوبن کو بہتر بناتا ہے جس سے دمہ، کھانسی اور نزلہ جیسی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

چکن کے فوائد

چکن میں موجود پروٹین، امینو ایسڈز کا بہترین ذریعہ ہے۔ چکن کھانے سے پٹھوں اور ہڈیوں میں درد نہیں ہوتا، اس کے علاوہ ہڈیاں کمزور کرنے والی بیماری (osteoporosis) کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہے۔

مرغی کا گوشت یا پنیر؛ صحت کیلئے زیادہ فائدہ مند کیا ہے؟

اس حوالے سے بھارتی ماہر غذائیت امیتا کا کہنا ہے کہ ’دونوں ہی آپ کی پروٹین کی ضروریات کے لیے بہترین ہیں، اگر آپ کم چکنائی کھانے کی کوشش کر رہے ہیں اور چکن کھا سکتے ہیں تو یہ آپ کے لیے ایک اچھا آپشن ہے ‘۔

انہوں نے کہا کہ ’ دونوں آپ کے پروٹین کے اہداف کے ساتھ ساتھ ‘وزن میں کمی’ کے اہداف میں بھی مدد کریں گے۔

بھارتی ماہر غذائیت امیتا کا کہنا ہے کہ ’ چکن اور پنیر ایک مکمل غذا ہیں جو آپ کو کئی دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہونے دیں گے ‘۔