Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنوبی وزیرستان: انگوراڈہ میں فائرنگ، آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی شہید

جنوبی وزیرستان کے علاقے انگوراڈہ میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں آئی ایس آئی کے بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق انگوراڈہ میں دہشتگردوں کے ساتھ مقابلے میں 7 سکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوئے جبکہ زخمی اہلکاروں میں 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

بریگیڈیئر مصطفیٰ کمال برکی جنوبی وزیرستان میں آپریشن کو لیڈ کرتے ہوئے شہید ہوئے، ان کا تعلق انٹر سروسز انٹیلی جنس سے تھا۔

شہید بریگیڈیئر برکی نے اے پی ایس حملے میں ملوث دہشتگردوں کے خاتمہ میں کردار اداکیا۔

متعلقہ خبریں