گوجرانوالہ میں قائم فری آٹا سینٹرز پر غریب عوام کو آٹے کے بجائے ناقص انتظامات اور عملے کے ناروا سلوک کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ میں رمضان المبارک ریلیف پیکج کے تحت مستحق خاندانوں کو مفت آٹے کی فراہمی کیلئے ضلع بھر میں قائم کردہ فری آٹا سینٹرز پر ضلعی انتظامیہکی جانب سے ناقص انتظامات اور آٹے کی عدم فراہمی کے باعث مستحق عوام رل گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع بھر میں ذیادہ تر سینٹرز میرج ہا لز میں قائم کئے گئے ہیں جہاں فری آٹا سینٹرز پرآنے والے شہریوں کے بیٹھنےصفا ئی، پارکنگ، پا نی اور سایہ کے انتظامات کا دعوی کیا گیا تھا تاہم سینٹرز پر صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے اور شہریوں کو کسی قسم کی کوئی سہولت مہیا نہیں کی جا رہی ہے۔
شہریوں کا کہنا ہےکہ مستحق عوام کو سرکاری عملے کے بجا ئے میرج ہالز کے ملازمین کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جہاں عملہ خواتین کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آرہا ہے،عوام کو دھکوں اور ناروا سلوک کا سامنا ہے جبکہ آٹا نہ ملنے پرمتعدد خواتین آبدیدہ ہو کر خالی ہاتھ لوٹنے پر مجبور ہوگئیں ہیں۔
فری آٹا کے نام پر حکومت نے غربت کا تما شہ بنا کر رکھ دیا ہے، شہری
خواتین کا کہنا ہے کہ وہ مہنگا ئی سے مجبور ہو کر فری آٹا لینے کیلئے آئی ہیں لیکن سینٹرز پر آٹے کی بجا ئےعوام کو ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کئی کئی گھنٹے قطاروں میں کھڑے رہ کر جب باری آتی ہے تو عملہ آٹا دینے کی بجا ئے مختلف اعتراضات لگا کر واپس بھجوا دیتا ہے، فری آٹا کے نام پر حکومت نے غربت کا تما شہ بنا کر رکھ دیا ہے۔



















