پاکستان بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے اب تک آئی ایم ایف کو مطمئن نہ کر سکا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کو چین کے علاوہ کسی دوست ملک نے فنانسنگ کی یقین دہانی نہیں کرائی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پیٹرول سبسڈی کے حوالے سے بھی اعتراض اٹھاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پیٹرول پر موٹرسائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کو ریلیف دینے کا میکنزم بتایا جائے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ حکومت نے پیٹرول پر سبسڈی کا اعلان کر دیا ہے لیکن آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا، بیرونی فنانسنگ پر بھی آئی ایم ایف کی جانب سے واضح طور پر پاکستان کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
ضرور پڑھیں؛ عمران خان کے آئی ایم ایف سے کیے معاہدے پر بات چیت جاری ہے، مریم اورنگزیب



















