Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اداکارہ کریتی سینن کی ناک کی سرجری پر نئی بحث چھڑ گئی

بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں کے بارے میں تو آپ جانتے ہوں گے جنہوں نے اپنی موٹی ناک کو ستواں بنانے، اپنے ہونٹوں کی خوبصورتی اور چہرے کے خدوخال کو مزید دلکش بنانے کے لیے پلاسٹک سرجری کا سہارا لیا۔

سوشل میڈیا صارفین کواب  لگتا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ کریتی سنین نے اپنی سرجری چھپانے کی کوشش کی ہے۔

اسی حقیقت کو ثابت کرنے کے لیے ایک صارف نے اداکارہ کی پرانی اور نئی تصویر کو شیئر کیا ہے، جس پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے کہا کہ اداکارہ نے اگر سرجری کرائی ہے تو انہوں نے یہ کام بہت باریک اور عمدہ طریقے سے کرایا ہے تاہم اداکارہ نے آج تک سرجری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اداکارہ کریتی کو دیکھ کہ کبھی ایسا نہیں لگتا کہ انہوں نے ناک کی سرجری کرائی ہے، لیکن تصویر میں تبدیلی واضح ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kriti (@kritisanon)

 

متعلقہ خبریں