پی ٹی آئی رہنما راجا اظہر نے کہا ہے کہ اگر قانون سب کیلئے برابر ہے تو شہباز شریف پر اب تک فرد جرم کیوں عائد نہیں ہوا؟
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما راجا اظہر نے اپنے ایک اہم بیان میں کہا کہ لیگی طلال عرف ماہر تنظیم ساز عمران خان کی زوجہ کے حوالے سے منہ سنبھال کر بات کریں، پردہ پوش خاتون کیلئے ایسے کارٹون بیان دے رہے ہیں جن کی پردہ کشائی خود قدرت نے کی۔
راجا اظہر نے کہا کہ ماہر تنظیم ساز بتائیں توشہ خانہ سے نواز شریف نے کوڑیوں کے دام تحائف لیے وہ کہاں ہیں؟ توشہ خانہ سے مریم نانی اور پٹواریوں نے کالین، پائن ایپل، گھڑیاں، پرفیوم کچھ نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر قانون سب کیلئے برابر ہے تو شہبازشریف پر فرد جرم ابتک کیوں عائد نہیں ہوئی؟ نواز شریف بیٹی کو ضمانت پر چھوڑ کر لندن میں رنگ رلیاں منا رہے ہیں، ایسے بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانک لیں تو بہتر ہو گا، طلال چوہدری جیسے چمچہ گیر کے بیان سے عمران خان کی ذات پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
ضرور پڑھیں؛ اپنی ذات کو پاکستان کے مفاد پر قربان کرنا پڑے توکوئی دریغ نہیں، وزیراعظم



















