Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ان کی کوشش ہے پی ٹی آئی کو ریس سے باہر کیا جائے، عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو ریس سے باہر کیا جائے

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ پی ٹی آئی کو ریس سے باہر کیا جائے، یہ لوگ پی ٹی آئی کو الیکشن سے باہر کرنا چاہتے ہیں اور اگر الیکش ہوگئے تو ان کی سیاسی قبریں کھد جائیں گی۔

  انہوں نے کہا کہ کبھی سیاسی کارکنوں کے خلاف اس طرح کا کریک ڈاؤن نہیں دیکھا، آج شام کو ہوسکتا ہے کہ حکومت آپریشن کرے۔

عمران خان نے کہا کہ انہوں نے مجھے مرتضیٰ وہاب کی طرح قتل کرنے کا پلان بنایا تھا، ہم وہاں سے جان بچا کے نکلے، انہوں نے دو اسکواڈ بنائے ہیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ہمارے کرکنوں میں شامل ہوکر ان کا 4 سے 5 پولیس اہلکاروں کو قتل کرنے کا پلان ہے، یہ لوگ سانحہ ماڈل ٹاؤن کی طرح قتل و غارت کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم پر جو یہ ظلم ہو رہا ہے اس کامقصد انسانوں کو جانوروں کی طرح رکھنا ہے، جو اس ظلم کے خلاف جھکتا ہے غلام بن جاتا ہے، جان تو میری خطرے میں ہے میں تو ان کے خلاف کھڑا ہوں، جس طرح کے جرائم پیشہ اوپر بیٹھ گئے یہ ہمیں غلام بنانا چاہتے ہیں، یہ جرائم پیشہ ملک پر مسلط رہے تو آپ کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا الیکشن میں شکست سے خوفزدہ ٹولے نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا ہے، ہفتےکو مینار پاکستان پر تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کریں گے، یہ جلسہ حکومت کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ اگر آج پرامن طریقے سے ظلم کے خلاف احتجاج نہ کیا تو ہمیشہ ان چوروں کی غلامی کرنی پڑے گی جبکہ اب تک 8 سے 9 لاکھ  پیشہ ور پاکستانی ملک کو چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں