بھارت کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنا پہلا عمرہ ادا کرلیا ہے۔
حال ہی میں اداکارہ حنا خان نے سوشل میڈیا کی فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹا گرام پر کچھ تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں جس میں انہوں نے مداحوں کو یہ خبر دی کہ انہوں نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
View this post on Instagram
View this post on Instagram
View this post on Instagram
انہوں نے شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کے کیپشن میں لکھا کہ “اللہ ہمارا عمرہ اور دعا قبول فرمائے، اللہ کا شکر ہے کہ اس نے ہمارے لئے آسانیاں پیدا کیں”۔
اداکارہ کی پوسٹ پر انڈسٹری کے کئی فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار کا سلسلہ جاری ہے۔
واضح رہے کہ حنا خان کو بھارتی ٹیلی ویژن کے معروف ڈرامہ سیریل ‘یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے’ میں اکشرہ کے کردار سے مقبولیت حاصل ہوئی۔
View this post on Instagram




















