Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیئے، علی محمد خان

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ، پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سنجیدہ حالات ہیں، حکومت کی عوام کے نام سے ہی جان جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سب نے اسی ملک میں رہنا ہے، حکومت اور اپوزیشن کو بیٹھ کر مسائل کا حل نکالنا چاہیئے، سیاستدان اپنے مسائل گفتگو سے حل کریں، ضرورت ہے سیاسی مسائل گفتگو سے حل کیے جائیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا حکم ہے آئین کے مطابق الیکشن کرنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے مزید کہا کہ عمران خان ہر عدالت میں پیش ہو رہے ہیں، عمران خان نے کہہ دیا ہے کسی کی زندگی خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پوری قوم ون پوائنٹ ایجنڈے پر عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے، علی محمد خان

متعلقہ خبریں