Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ملک بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح میں اضافہ ریکارڈ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کی مثبت کیسز کی شرح 3.2 فیصدر ریکارڈ کی گئی ہے۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا کے 168 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 557 ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ  مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 02 فیصد ریکارڈ کئے گئے ہیں۔

اعداد و شمار کے مطابق ملک بھرمیں کورونا کے 23 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 1 شخص جاں بحق بھی ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں