پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیاسی محاذ پر سرگرم ہیں۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان آج زمان پارک میں پارٹی کے سینئر رہنماوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
عمران خان آج پارٹی رہنماؤں سے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب میں الیکشن ملتوی کیے جانے پر مشاورت کریں گے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران آئندہ پارٹی کا ردعمل اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
اس موقع پر عمران خان مینار پاکستان میں جلسے کے انتظامات کے حوالے سے بھی پارٹی رہنماؤں کو اہم ہدایات دیں گے۔
ضرور پڑھیں؛ انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے آئین کی خلاف ورزی کی ہے، عمران خان



















