Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؛ نئی تحقیق

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند پوری نہ ہونے کی صورت میں دل کا دورہ پڑنے کا زیادہ خطرہ ہوتا ہے۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دن بھر کام کرنے والے مرد و خواتین اگر نیند پوری نہیں کرتے تو اس سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ کیا شادیوں میں تیز آواز میں موسیقی سے دل کا دورہ پڑ سکتا ہے؟

 تحقیق میں امریکا، برطانیہ، ناروے، جرمنی، تائیوان اور چین کے 1.2 ملین سے زائد افراد کو شامل کیا گیا، تحقیق میں شامل تقریباً 96 فیصد شرکاء کو پہلے کبھی دل کا دورہ نہیں پڑا تھا، جن میں 43 فیصد خواتین بھی شامل تھیں۔

سروے میں 13 فیصد افراد میں بے خوابی کی شکایت سامنے آئی جن افراد میں تو باقاعدہ بے خوابی کی تشخیص ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں

 کچھ افراد میں چند علامات ظاہر ہوئیں جیسے نیند آنے میں دشواری، سونے میں دشواری، یا جلدی آنکھ کھل جانا اور پھر دوبارہ سونے میں دشواری ہونا ہے، محققین نے نیند اور دل کی صحت کے درمیان ممکنہ تعلق کا بھی جائزہ لیا۔

تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ ہر رات 5 گھنٹے یا اس سے کم سونے سے دل کا دورہ پڑنے کا خطرہ بالترتیب 6 سے 8 گھنٹے کے مقابلے میں 1.38 اور 1.56 گنا بڑھ جاتا ہے۔

  محققین کا کہنا ہے کہ مردوں کے مقابلے خواتین میں زندگی بھر نیند پوری نہ ہونے کا خطرہ 40 فیصد سے بھی زیادہ ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو ہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے