Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے کھلم کھلا آئین شکنی کی ہے، شاہ محمود

سابق وزیر خارجہ و تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود نے کہا ہے کہ انتخابات ملتوی کر کے الیکشن کمیشن نے کھلم کھلا آئین شکنی کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اکتوبر تک صوبائی اسمبلیوں کے الیکشن کا التواء کر کے الیکشن کمیشن نے کھلم کھلا آئین شکنی کی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ لٹیروں کا ٹولہ انتخابات سے فرار چاہتا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس وقت پوری قوم کی نگاہیں سپریم کورٹ پر ہیں۔

ضرور پڑھیں؛ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کر دیے

متعلقہ خبریں