Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کےجھٹکے

پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

پنجاب کے شہروں پنڈی بھٹیاں، اس کے گردوں نواح، بورےوالا شہر اور گرد ونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے  ہیں۔

دیگر شہروں حافظ آباد، پنڈ دادنخان، ڈجکوٹ  اورشیخوپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں 21 مارچ کو آنے والے زلزلے کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مین مرکز افغانستان تھا اور اس کی زیر زمین گہرائی 90 کلو میٹر تھی۔

اس کے علاوہ سرگودھا، چنیوٹ، بورےوالا، پنڈی بھٹیاں، حافظ آباد، پنڈ دادنخان، ڈجکوٹ، شیخوپورہ میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

دو روز قبل اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جس کے نتیجے میں 9 افراد جاں بحق اور 160 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں