پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینئر نائب صدر فواد چوہدری نے پارٹی آفس جیل روڑ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلینج کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا جلسہ تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوں گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی بنائی یہ خوش آئین ہے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا تصور ہی آئین کے بغیر مکمل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے کل کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، مشاورتی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس فیصلے کو قانونی طور پر چیلینج کیا جائے گا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے مزید کہا کہ ہمارا جلسہ بھی 25 کی رات اور 26 کی صبح تک چلیں گا، جلسے میں بھرپور طریقے سے تیاریاں کی جارہی ہے، ہمارے سینیٹر اجلاس میں شرکت کریں گے اور پی ٹی آئی کا مؤقف پیش کریں گے۔



















