Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سابق سی سی پی او لاہور عمر شیخ انتقال کرگئے

ڈی آئی جی اور سابق سی سی پی او لاہور شیخ محمد عمر دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق محمد عمر شیخ کو دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر خان پور کے ڈگری کالج کے گراونڈ میں ادا کی گئی۔

شیخ عمر کی نماز جنازہ عالمِ دین مفتی مظہر مختیار درانی نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل آئی جی شہزادہ سلطان،ڈی پی او،رضوان عمر گوندل اور پولیس آفسران سمیت سیاسی وسماجی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

شیخ عمر ان دنوں ممبر وفاقی محتسب کے عہدے پر فرائض سر انجام دے رہے تھے،عمر شیخ نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کر کے سی ایس ایس کا امتحان پاس کیا اور پولیس میں شامل ہو گئے۔

متعلقہ خبریں