معروف گلوکار طلحہ کو لاکھوں روپے مالیت کا کھویا ہوا بیگ واپس مل گیا ہے۔
ترجمان سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ اسلام آباد سے کراچی پہنچے والے مسافر طلحہ اپنا شولڈر بیگ ائیرپورٹ کے پارکنگ ایریا میں بھول کر چلے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ لاوارث بیگ ملنے پر اسے ڈی ٹی ایم آفس میں جمع کرایا گیا، ڈی ٹی ایم نے ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں بیگ کو چیک کیا، اس دوران بیگ میں موجود موبائل بج اٹھا اور کال اٹینڈ کی گئی تو پریشان گلوکار کو بیگ وصول کرنے کے لیے ائیرپورٹ آنے کا کہا گیا۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طلحہ انجم ڈی ٹی ایم آفس آئے اور ویجیلنس اہلکاروں کی موجودگی میں گلوکار کو بیگ ان کے حوالے کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ شولڈر بیگ میں موجود اشیاء کی مالیت کا اندازہ تقریباً 15 لاکھ روپے لگایا گیا ہے۔




















