Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ذیابیطس کے مریضوں کیلئے افطار میں کھجور کھانا فائدہ مند یا نقصان دہ؟

رمضان المبارک کا آغاز ہو چکا ہے اور تقریباً ہر شخص کھجور سے روزہ افطار کرتا ہے لیکن کیا ذیابیطس کے مریض بھی ایسا کر سکتے ہیں یا نہیں ؟آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

ذیابیطس کے مریضوں کو اپنی ہرغذا کا انتخاب گلائسمک انڈیکس (جی آئی) کو مدنظر رکھ کر کرنا چاہیے۔

اس انڈیکس میں کسی غذا کی درجہ بندی بلڈ شوگر پر مرتب ہونے والے اثرات کو مدنظر رکھ کر 0 سے 100 اسکور کے درمیان کی جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ذیابیطس میں کس تیل کا استعمال صحت کے لئے مفید ہے

0 سے مراد بلڈ شوگر پر کوئی اثر مرتب نہ ہونا ہے تو 100 خالص چینی کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس انڈیکس میں شامل ہر وہ غذا جس کے حصے میں55 سے کم نمبر آیا ہو اسے ذیابیطس کے مریضوں کے لیے بہتر انتخاب تصور کیا جاسکتا ہے اور کھجور ایسا ہی پھل ہے۔

یعنی اس کو کھانے سے بلڈ گلوکوز کی سطح میں فوری طور پر بہت زیادہ اضافہ نہیں ہوتا کیونکہ اس پھل میں موجود فائبر نامی ایک اور غذائی جز بلڈ شوگر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: منہ میں پیدا ہونے والی وہ علامات جو آپ کو ذیابیطس سے آگاہ کرے

واضح رہے کہ مگر ایک یا 2 کھجوروں سے زیادہ کھانا ذیابیطس کے مریضوں کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔