وزیر داخلہ راناثناءاللہ کا صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے کہا کہ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اپنی اوقات اور آئینی دائرے میں رہیں، عمران خان سے دہشت گردی کرنے کا جواب لیں، عمران خان کے حکم پر پپٹ نہ بنیں، آئین اور قانون شکن آئینی عہدے پر مسلط ہے
وزیر داخلہ نے کہا کہ کلمے پڑھتے ہوئے سیاسی مخالفین پہ 15 کلو ہیروئن ڈال دی تھی، اُس وقت انسانی حقوق کہاں تھے، کیا اپوزیشن لیڈر کو سزائے موت کی چکی میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا؟
وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے یہ بھی کہا کہ سیاسی مخالفین کی بہنوں، بیٹیوں سزائے موت کی چکیوں میں انسانی حقوق کے مطابق ڈالا تھا، صحافیوں کی ہڈیاں پسلیاں توڑیں، اس وقت انسانی حقوق کہاں تھے؟ پولیس کے سر کھولنے، پٹرول بم، گولیاں، غلیلیں انسانی حقوق کے مطابق چلائیں؟
وزیر داخلہ راناثناءاللہ نے مزید کہا کہ عمران خان کو خط لکھیں کہ 190 ملین پاؤنڈ پاکستان کو واپس کرے،عمران کو خط لکھیں کہ ٹرین خان کو قبول کریں وہ سب حقوق کی خلاف ورزی ہے، عمران خان کو خط لکھیں ہے توشہ خانہ اور فارن فنڈنگ کا عدالت میں جواب دیں۔



















