Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی، فرخ حبیب

پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ پوری قوت سے جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چادر اور چار دیواری کی پامالی اس نالائق نگران حکومت کا وطیرہ بن چکی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ میری غیر موجودگی میں یہ میری فیملی اور سسرال میں موجود خواتین کو ہراساں  کرتے رہے جبکہ ہم اسطرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہم گھبرانے والے نہیں ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے مزید کہا کہ ہماری حقیقی آزادی کی جنگ عمران خان کے سنگ پوری قوت سے جاری  رہے گی۔

متعلقہ خبریں