وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غریب طبقے کی مشکلات میں کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں مفت آٹے کی فراہمی پر جائزہ اجلاس ہوا جس میں وزیرِاعظم نے متعلقہ حکام کو سخت ہدایت کی کہ کوئی بھی مستحق شخص بغیر آٹے کے نہیں لوٹنا چاہیئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت کی کہ جو مستحقین بی آئی ایس پی کے ساتھ رجسٹرڈ نہیں انکی فوری رجسٹریشن یقینی بنائی جائے، آٹا تقسیم مراکز پر نادرا اور بی آئی ایس پی اپنے کاونٹرز فوری قائم کریں۔
شہباز شریف نے کہا کہ رمضان کے دوران غریب طبقے کی مشکلات میں جہاں تک ممکن ہو سکے کمی کیلئے حکومت اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا مفت آٹے کے معیار میں کسی قسم کی کمی نہیں ہونی چاہیئے، مفت آٹے کی فراہمی کے عمل میں بہتری لانے کے لیے خود شہروں کا دورہ کر رہا ہوں، لاہور، قصور اور سرگودھا کے بعد دیگر شہروں میں آٹے کی فراہمی اور معیار کا جائزہ لوں گا۔



















