محکمہ انسدادی دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت 17 شخصیات کو طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت کو مقدمہ میں شامل تفتیش ہونے کے لئے حکم نامہ بھجوایا گیا ہے۔
عمران خان، مراد سعید، عامر کیانی، امجد نیازی، راجہ خرم نواز، علی امین گنڈا پور، شبلی فراز، اسد عمر اور ڈاکٹر شزاد وسیم کو بلایا گیا ہے۔
فرخ حبیب، عمر ایوب، حماد اظہر، اسد قیصر اور حسان خان نیازی کے نام بھی شامل ہیں جبکہ عمران خان کے سی ایس او کرنل ریٹائرڈ عاصم کو بھی بلایا گیا ہے۔
ان تمام کو تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے جبکہ عمران خان، اسد عمر، علی نواز، اعوان عامر، مغل جمشید خان سمیت 10 افراد کو تھانہ گولڑہ میں درج مقدمہ میں بلایا گیا ہے۔
تمام افراد شامل تفتیش ہو کر اپنا موقف پیش کریں بصورت دیگر قانونی کارروائی آپ کے خلاف عمل میں لائی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کو جوڈیشل کمپلیکس کے باہر توڑ پھوڑ اور عدالت پر حملے کے مقدمے میں طلب کیا گیا ہے جو کہ 18 مارچ کو عمران خان کی پیشی کے موقع پر توڑ پھوڑ اور عدالت پر حملے کے خلاف دہشتگردی کے مقدمے اور دہشتگردی کے مقدمات تھانہ گولڑہ اور سی ٹی ڈی میں درج کیئے گئے تھے۔



















