Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان آئی ایم ایف کو کیے گئے اقدامات پر مطمئن نہ کر سکا

آئی ایم ایف مشن کو گئے 46 دن گزر گئے مگر اب تک اسٹاف لیول معاہدہ نہ ہو سکا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پاکستان آئی ایم ایف کو کیے گئے اقدامات پر مطمئن نہ کر سکا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بیرونی فنانسنگ کے حوالے سے پاکستان اور آئی ایم ایف میں بنیادی رخ نہ طے پایا، دوست ممالک میں چین کے علاوہ کسی ملک نے فنانسنگ کی یقین دہانی نہیں کرائی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جون 2023 تک پاکستان کو اپنے مالی ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے کر جانے ہیں، ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کو اڑھائی ارب ڈالر سے زائد تجارتی خسارے کا سامنا ہے، ترسیلات زر کے ذریعے آنے والے زرمبادلہ میں بھی ماہانہ بنیادوں پر کمی آرہی ہے۔

پاکستان کیلئے زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب ڈالر تک لے کر جانا مشکل لگ رہا ہے، ملک بیرونی فنانسنگ کے اقدامات کی یقین دہانی آئی ایم ایف کو جلد کرانے کیلئے پرعزم ہے۔

متعلقہ خبریں