Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت فلڈ پروٹیکشن پلان بنا رہی ہے، خورشید شاہ

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت فلڈ پروٹیکشن پلان بنا رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی قائم کردہ رابطہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اہم اجلاس وفاقی وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ کی زیرِ صدارت سندھ سیکریٹریٹ میں ہوا جس میں سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت فلڈ پروٹیکشن پلان بنا رہی ہے۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ نے برسات متاثرین کی بحالی سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ورلڈ بینک کے تعاون سے برسات متاثرین کو گھر بنا کر دے رہی ہے۔ مئی میں 10 ہزار گھروں کی تعمیر شروع ہو جائے گی، سندھ حکومت 25 ایکڑ تک کے کاشتکاروں کو  5 ہزار روپے فی ایکڑ دے رہی ہے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برسات اور سیلاب سے صوبے کے روڈ، اسکول، آبپاشی نظام اور صحت کے مراکز متاثر ہوئے۔

چیف سیکریٹری سندھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بینک اور ایشیائی بینک کے تعاون سے آبپاشی نظام کی بحالی کے 2 ارب ڈالر کے منصوبے شروع کئے جائیں گے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں صوبائی حکومت نے ملٹی ڈونر کو 2 ارب ڈالر کے منصوبوں پر آمادہ کیا، محکمہ تعلیم کے سروے کے مطابق برسات سے 20 ہزار اسکول متاثر ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اسکولوں کی بحالی کے لئے ایشیائی ترقیاتی بینک سے بات کر رہے ہیں، کراچی کے 42 نالوں کی صفائی کی جا رہی ہے، آئندہ مون سون بارشوں کے لئے تمام اضلاع کا کا نٹیجنسی پلان بنا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل خورشید شاہ نے کہا کہ مون سون بارشوں سے کانٹیجنسی پلان وفاقی حکومت سے بھی شیئر کیا جائے، وفاقی حکومت بھی صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کرے گی، آئندہ اجلاس میں ڈرینیج کی بحالی کا بھی پلان پیش کیا جائے۔

سید خورشید احمد شاہ نے کہا کہ صوبے فلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے منصوبے وفاقی حکومت کو بھیجیں۔

اجلاس میں چف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت، ایم پی اے نواب سردار خان چانڈیو، صوبائی محکموں کے سیکریٹری، این ایچ اے سمیت دیگر شریک ہوئے۔

ضرور پڑھیں؛ حکومت کو جلد پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کے انتخابات ضرور کرانے پڑیں گے، اعتزاز احسن

متعلقہ خبریں