Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

رمضان میں ورزش کیلئے بہترین وقت کون سا ہے؟

روزانہ کی بنیاد پر ورزش کرنے والوں کا رمضان میں ایک سوال ضرور ہوتا ہے کہ آیا اس ماہ میں ورزش کیلئے بہترین وقت کون سا ہے؟

ایسے تمام افراد کو آج ہم جواب دیں گے کہ رمضان میں ورزش کیلئے بہترین وقت کون سا ہے اور ماہرین کیا کہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ رمضان میں ورزش کرنے والوں کے لئے انتہائی اہم خبر؛ ماہرین کا حیران کُن انکشاف

حال ہی میں فٹنس ماہر نومی علی نے ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شرکت کی جہاں انکا کہنا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو ایک مقصد کا تعین کرنا ہوگا کہ آپ کیا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ آیا آپ ورزش کس مقصد کیلئے کر رہے ہیں اگر تو آپ ورزش جسم کے فیٹ کو ختم کرنے کیلئے کر رہے ہیں تو افطار سے پہلے ورزش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنے سے ہماری صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ جانیے

لیکن اگر آپ وزن بڑھانے کیلئے ورزش کررہے ہیں تو افطار کے فوراً بعد ایک سے ڈیڑھ گھنٹہ ورزش کریں۔