Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نیند کے مسائل کس خطرناک بیماری کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے؟ ماہرین نے خبردار کردیا

ماہرین کا کہنا ہے کہ نیند کے مسائل فالج ہونے کے خطرے کو بڑھا دیتے ہیں۔

حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ نیند کے مسائل فالج کے خطرے کو 5 گنا تک بڑھا دیتے ہیں۔

تحقیق میں 4 ہزار 500 لوگوں کو شامل کر کے ان کی نیند کا جائزہ لیا گیا، تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ خراٹے لینا، نیند نہ آنے کی وجہ سے ٹہلنا، کروٹیں لینا، رات کو جاگنا اور بہت کم یا بہت زیادہ سونا یہ سب نیند کے خراب معیار کے سبب ہیں جو آپ کو فالج کے خطرے میں مبتلا کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کچن کی کون سی چیزیں کینسر کے خطرے کو بڑھا سکتی ہیں؟

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو لوگ رات میں اوسطاً 5 گھنٹے سے کم سوتے ہیں ان میں فالج کا خطرہ ان لوگوں کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہوتا ہے جنہوں نے 7 گھنٹے کی نیند لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: افطار کے بعد سستی سے بچنے کیلئے یہ کام ضرور کریں

  اس کے علاوہ تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خراب نیند ہائی بلڈپریشرکی وجہ بھی بنتی ہے جب کہ خون کی نالیوں میں خرابی پیدا کرتی ہے جو فالج کا سبب بنتی ہے، اس کے علاوہ خراب نیند دل کو بھی نقصان پہنچاتی ہے۔