عید الفطر پر چھٹیوں کے حوالے سے بڑی خبر سامنے آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عید الفطر کی چھٹیوں کیلئے کابینہ ڈویژن نے ورکنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
عید کیلئے 4 سے 5 چھٹیوں کی تجویز وزیر اعظم ہاؤس کو ارسال کی جائیں گی۔
اگلے ہفتے وزیر اعظم شہباز شریف فیصلہ کریں گے کہ چھٹیاں کب سے کب تک ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر عید جمعے کو ہوئی تو 20 سے 23 اپریل تک چھٹیاں ہوں گی لیکن دوسری طرف اگر ہفتے کو عید کا امکان ہوا تو 20 سے 24 اپریل تک چھٹیاں دی جا سکتی ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن عید کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔



















