Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بھارت کے معروف اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار سلمان خان سے متعلق انتہائی افسوسناک خبر آ گئی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے مین پولیس کنٹرول روم میں پولیس کو کال موصول ہوئی جس میں ایک شخص کا کہنا تھا کہ وہ سلمان خان کو 30 اپریل کو قتل کر دے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فون کال کے فوری بعد پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا اور نمبر کی جگہ پتا لگانے کی کوششیں شروع کردیں۔

پولیس نے تکنیکی مدد سے فون کال کی جگہ کا پتا لگالیا جس کے مطابق کال ممبئی سے 70 کلو میٹر دور کے علاقے سے کی گئی تھی۔

علاقے میں کارروائی کر کے معلوم ہوا کہ کال 16 سالہ لڑکے نے کی تھی جسے حراست میں لے لیا گیا ہے۔

لڑکے کا تعلق راجستھان کے شہر جودھپور سے ہے، مزید قانونی کارروائی اور لڑکے کا ارادہ جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ سلمان خان کو گزشتہ ماہ ای میل کے ذریعے بھی قتل کی دھمکی دی گئی تھی جس کے بعد ان کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی تھی۔