ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جن ممالک میں 20 اپریل کو سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 20 اپریل جمعرات کو سورج گرہن ہوگا جو صبح ساڑھے 6 بجے شروع ہو کر دوپہر 12 بجے ختم ہوگا۔
جن ممالک میں سورج گرہن دیکھا جائے گا ان ممالک میں نیا چاند نظر نہ آنے کا امکان ہے، اس کے پیشِ نظر پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتے کو ہوگی۔



















