عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق عیدالفطرکا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت اجلاس آج ہوگا۔
اجلاس میں شوال المکرم1444ھ کے چاند کی رویت سے متعلق فیصلہ کیا جائےگا، جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیزکے اجلاس لاہور، پشاور، کراچی اورکوئٹہ میں ہوں گے۔
اجلاس میں وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی ، محکمہ موسمیات اوراسپار کو کے نمائندے شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ ماہرین فلکیات کی جانب سے پاکستان میں عید الفطر 22 اپریل ہفتے کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔



















